ورلڈ ہائپرٹینشن ڈے پر عوام کے نام وزیراعلیٰ سندھ کا خصوصی پیغام

image

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ ہائپرٹینشن ڈے (عالمی یومِ ہائی بلڈ پریشر) کے موقع پر عوام کے نام اپنے ایک خصوصی پیغام میں صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی تلقین کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر ایک خاموش مرض ہے، جس کے لیے بروقت تشخیص اور احتیاط بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمباکو نوشی، غیر متوازن خوراک اور ذہنی تناؤ ہائی بلڈ پریشر کی بڑی وجوہات ہیں، جب کہ متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور ذہنی سکون ہی ایک صحت مند زندگی کی ضمانت ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بلڈ پریشر کا باقاعدگی سے معائنہ کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے کیونکہ ایک صحت مند سماج ہی ترقی یافتہ سندھ کی بنیاد ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ورلڈ ہائپرٹینشن ڈے پر اس مرض کے خلاف آگاہی پیدا کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US