امریکی افواج کے ایران پر نئے حملوں کے بعد تہران کا خلیج میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران نے خطے میں امریکی اڈوں پر ڈرون اور میزائل حملوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے امریکی حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک گھنٹہ قبل فاکس نیوز کو کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ایران کی درخواست پر حملے روک دیے جائیں گے۔ اس کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ ایران پر حملے اب روک دیے گئے ہیں۔
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ نے گذشتہ روز بھی ایران پر ایک 'سخت حملہ' کیا تھا اور 'ہم آج بھی ان پر سخت حملہ کریں گے اور پھر دیکھیں گے کہ معاہدے کا کیا ہوتا ہے۔'
  • ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک 'بار بار ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں' کے بعد جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے سفارتی مذاکرات کے مستقبل کا ازسرِ نو جائزہ لے رہا ہے۔
  • ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے ایرانی قوم کو 'بمباری، دھمکیوں اور فوجی دباؤ کے ذریعے سر تسلیم خم کرنے پر مجبور کرنا ناممکن ہے' اور وہ 'یقینی طور پر ہار نہیں مانے گی۔'
  • اردن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کی طرف سے داغے گئے پانچ میزائلوں کو مار گرایا ہے، دوسری جانب پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کرتے ہوئے (امریکی فوجی اڈوں پر مشتمل) چار بڑے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
  • سینٹکام نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف جوابی حملوں کا سلسلہ مکمل کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کے خلاف 'سیلف ڈیفنس سٹرائیکس' شروع کی ہیں۔
  • پاکستان کی وفاقی حکومت کا مجموعی قرض تقریباً 82000 ارب روپے تک بڑھ گیا: سٹیٹ بینک

امریکی افواج کے ایران پر نئے حملوں کے بعد تہران کا خلیج میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US