پاکستان اور عالمی منڈی میں دو روز بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 346 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 53 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی 6 ہزار 924 روپے فی تولہ ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟