امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’مستقبل قریب میں کسی بھی وقت ہم خارگ جزیرے اور آئل سٹرکچر کے دیگر اہم مقامات کا کنٹرول سنبھال لیں گے اور اس کی تیل و گیس کی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لیں گے، بالکل اسی طرح جیسے ہم نے وینزویلا کے ساتھ کیا ہے۔‘
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج رات پھر ایران پر 'بہت سخت حملہ' کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے خارگ جزیرے کا کنٹرول سنبھالنے کا عندیہ دیا ہے۔
- اردن کے ایئر بیس پر جدید امریکی لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا بنایا گیا: پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
- حملوں کے باعث کویت نے دفاعی نظام بحال کر دیا جبکہ فضائی حدود بند کر دیں
- اقوامِ متحدہ کے سربراہ کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر انتباہ
- امریکی سینٹرل کمانڈ کا تازہ حملوں کے بعد ایران میں کارروائی ختم کرنے کا اعلان
- ایران نے امریکی صدر کے اس دعوے کی تردید کی ہے جس میں اُنھوں نے کہا تھا کہ ایران کی درخواست پر حملے روکے گئے ہیں۔
- امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے اور آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
- ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ’بار بار ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں‘ کے بعد جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے سفارتی مذاکرات کے مستقبل کا ازسرِ نو جائزہ لے رہا ہے۔
امریکی صدر کا ایران پر آج رات پھر ’سخت حملہ‘ کرنے کا اعلان، خارگ جزیرے کا کنٹرول سنبھالنے کی بھی دھمکی