پاکستان کے مالی سال 2027-2026 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیرٰ خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ حکومت کا دعوی ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔
- پاکستان کا مالی سال 2027-2026 کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے
- بجٹ اجلاس کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کی شام طلب کیا گیا ہے
- پچھلے دو بجٹ میں آئی ایم ایف کے کہنے پر ٹیکس لگانے پڑے جس سے مہنگائی ہوئی، اب بہتر بجٹ پیش کر رہے ہیں: شہباز شریف
- وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے
- حکومت کا دعویٰ ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا جائے گی
- پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا، تاہم بلاول بھٹو اجلاس میں نہیں جائیں گے: ترجمان پیپلز پارٹی
- بجٹ اجلاس سے قبل سرکاری ملازمین کا احتجاج، ریڈ زون میں سخت سیکیورٹی
وفاقی کابینہ نے بجٹ 27-2026 کی منظوری دے دی: گذشتہ دو سال آئی ایم ایف کے کہنے پر ٹیکس لگائے، اس بار بہتر بجٹ پیش کریں گے، شہباز شریف