وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد اب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ 27-2026 پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ وفاقی کابینہ سے بجٹ منظوری کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دو بجٹ میں آئی ایم ایف کے کہنے پر ٹیکس لگانے پڑے، تاہم اس مرتبہ بہتر بجٹ پیش کریں گے۔
- ٓآئندہ مالی سال کے لیے پاکستان کا وفاقی بجٹ پیش کیا جا رہا ہے، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کر رہے ہیں
- وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی
- وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو برسوں میں آئی ایم ایف کے کہنے پر ٹیکس لگانے پڑے جس سے مہنگائی ہوئی تاہم اس سال بہتر بجٹ پیش کریں گے
- وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا جائے گا
- پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ آج ہونے والے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کریں گے
- بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی سرکاری ملازمین کا احتجاج، تنخواہوں اور پینشن میں میں بڑے اضافے کا مطالبہ، ریڈ زون میں سکیورٹی سخت
قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر جاری: اپوزیشن کی نعرہ بازی اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج