وفاقی حکومت نے بجٹ برائے مالی سال 27-2026میں تنخواہوں اور پنشن میں سات فیصد اضافے جبکہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح میں کمیکی تجویز پیش کی ہے۔ دفاعی بجٹ میں 17.6 فیصد اضافے جبکہ پراپرٹی کی منتقلی پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز بھی ہے۔بجٹ تقریرکے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی اور بعدازاں واک آؤٹ کیا گیا۔
- وفاقی حکومت کا 18 کھرب 77 ارب سے زائد کا بجٹ پیش، دفاعی بجٹ کے لیے تین ہزار ارب روپے مختص
- پاکستان کا آئندہ مالی سال کے لیے چار فیصد شرح نمو کا ہدف، مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد مقرر
- وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سات فیصد اضافے کا اعلان
- ٓآئندہ مالی سال کے لیے پاکستان کا وفاقی بجٹ پیش کیا جا رہا ہے، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کر رہے ہیں
- تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح میں کمی کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی
- وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو برسوں میں آئی ایم ایف کے کہنے پر ٹیکس لگانے پڑے جس سے مہنگائی ہوئی تاہم اس سال بہتر بجٹ پیش کریں گے
وفاقی بجٹ 27-2026: تنخواہوں، پنشن میں سات فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح میں کمی جبکہ دفاعی بجٹ میں 17.6 فیصد اضافے کی تجویز