ایکس پر ایک پیغام میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حتمی مرحلہ اگلے 24 گھنٹوں میں متوقع ہے اور پاکستان معاہدے پر ’الیکٹرانک دستخط کی تیاری کر رہا ہے۔‘ ادھر امن معاہدے جلد طے پائے جانے کے امکانات کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق ایک معاہدہ قریب ہے اور اور یہ اگلے ایک، دو دن میں ہو سکتا ہے۔
- پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان قیام امن کے معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر حتمی شکل دے دی جائے گی اور اس پر الیکٹرانک دستخط کی تیاری کی جا رہی ہے۔
- ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس سے قبل امریکہ کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہونے کی توقع ظاہر کی تھی۔
- لبنانی سرکاری میڈیا نے ملک کے جنوبی حصے پر اسرائیلی حملوں کی اطلاعات دی ہیں۔
- انڈین حکومت نے نائب چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کرنے کی منظوری دی ہے اور اس کا اطلاق 30 جون سے ہو گا۔
- انڈین فضائیہ کا ایک اے این-32 ٹرانسپورٹ طیارہ سنیچر کے روز انڈین ریاست آسام میں واقع جورہاٹ ایئر فورس سٹیشن پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
- امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ جلد طے پائے جانے کی امید کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمتیں مارچ کے اوائل کے بعد سے اپنی کم ترین سطح (تقریباً چار ماہ کی کم ترین سطح) پر پہنچ گئی ہیں۔
- پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ تین روز کے دوران ضلع شمالی وزیرستان میں میر علی اور اس کے گرد و نواح کے علاقے میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ اگلے 24 گھنٹوں میں طے پانے کی امید ہے: شہباز شریف