ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل جنوبی لبنان پر اپنے حملے بند نہیں کرتا تو اسے ایرانی مسلح افواج کی جانب سے سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے اسرائیل سے جنوبی لبنان میں موجود اپنی فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
- برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی ہے، جو مارچ کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔
- ایران کی افزودہ یورینیم ضبط کرنے کی جلدی نہیں، معاہدہ منظوری کے لیے کانگریس کو بھیجا جائے گا: صدر ٹرمپ
- پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان میں طالبان کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ملک کے صوبوں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ’دہشتگردی‘ افغانستان سے ہو رہی ہے۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ’کامیاب ہونا چاہیے‘ اور ان کو توقع ہے کہ اس معاہدے کا دوسرا مرحلہ ’نسبتاً آسان ہوگا۔‘
- پاکستانی وزیرِ دفاع نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر حکومت کو ’بلیک میل‘ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کسی ’ہجوم کو، کسی جلسے جلوس کو اس بات کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔‘
- حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایران، امریکہ مذاکرات کا نیا دور جمعے سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا: عباس عراقچی
- معاہدے کے تحت جوہری معائنہ کاروں کو ایران میں دوبارہ داخلے کی اجازت ہو گی: جے ڈی وینس
لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا: خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کی تنبیہ، باقر قالیباف کا اسرائیل سے جنوبی لبنان میں موجود فوج واپس بلانے کا مطالبہ