شہباز شریف زیورخ پہنچ گئے، برگن اسٹاک میں اعلیٰ سطحی مذاکرات میں شرکت کریں گے

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ برگن اسٹاک میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق ہونے والے اہم مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق مذاکرات کا یہ دور سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن اسٹاک میں منعقد ہو رہا ہے، جہاں مختلف فریقین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت اور اس کے نفاذ کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے، جبکہ اس اہم سفارتی سرگرمی کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US