ایران کے صدر مسعود پزشکیان اپنے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ نورخان ایئر بیس پر ان کا استقبال صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔ دوسری جانب ایرانی صدر کی آمد کے تناظر میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
- ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے تناظر میں اسلام آباد میں تیاریاں جاری ہیں جبکہ شہر بھر میں سکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں
- ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سوئٹزرلینڈ سے واپسی کے بعد عمان کے سلطان سے ملاقات
- امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو رویبو رواں ہفتے متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کا دورہ کریں گے
- سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے تکنیکی مذاکرات میں جوہری معاملات، معاشی پابندیوں اور تعمیر نو پر مذاکراتی گروپس قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے
- امریکہ نے ایرانی تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کے لیے 60 دن کا عارضی لائسنس جاری کر دیا
- ایران امریکہ کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے اعلامیے کے مطابق لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے سیل بنانے پر اتفاق ہوا
- اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک ہم چاہیں گے اسرائیل کی فوج جنوبی لبنان میں موجود رہے گی
پاکستان کی دعوت پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور دیگر وزرا اسلام آباد پہنچ گئے