مذاکرات اور مذاکراتی ٹیم کی کارکردگی پر ہونے والی اندرونی تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے اُنھوں نے ناقدین سے کہا کہ ’آپ لوگ جو نہ تو سفارت کاری میں مدد کرتے ہیں اور نہ ہی جنگ میں، ہمیں تنگ کرنا اور ٹرمپ کے الفاظ دہرانا بند کریں... یہ مناسب نہیں ہے۔ عوام کو پرسکون رہنے دیں اور اسلامی جمہوریہ پر فخر کرنے دیں۔‘
- اسرائیلی وزیر دفاع کے بیان پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام اور قیادت کے خلاف کسی بھی خطرے کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔
- ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان پر حملوں کے حوالے سے انڈیا کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ’پاکستان کے خلاف اس کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کی کوئی اہمیت نہیں۔' دوسری جانب پاکستان اور انڈیا نے قونصلر رسائی کے دوطرفہ معاہدے کے تحت ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کر لیا ہے۔
- عبوری معاہدے کو تحفظ دیا جائے اور اس پر مؤثر طریقے سے عمل کیا جائے: چین کا امریکہ اور ایران سے مطالبہ
- امریکہ اور ایران میں تکنیکی مذاکرات جاری، تہران کے عوامی بیانات ’دلچسپ اور کسی حد تک پریشان کن‘ ہیں: جے ڈی وینس
’ہمیں تنگ کرنا اور ٹرمپ کے الفاظ دہرانا بند کریں‘، باقر قالیباف ایران-امریکہ مذاکرات کے ناقدین پر برہم