32 سالہ طوطے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا، طویل العمر پیراکیٹ قرار

image

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے ایک پالتو پیراکیٹ طوطے "اسپوڈلز" کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر دنیا کا طویل العمر زندہ پیراکیٹ قرار دے دیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اسپوڈلز کی عمر 32 سال اور 86 دن ریکارڈ کی گئی جو قید میں پالے جانے والے پیراکیٹس کی اوسط عمر، یعنی 15 سے 20 سال، سے کہیں زیادہ ہے۔

چارلسٹن کی رہائشی امانڈا بیتھ نے بتایا کہ انہیں اسپوڈلز 1997 میں ان کی والدہ نے تحفے میں دیا تھا۔ اس وقت اس کی عمر تقریباً تین سال تھی اور تب سے وہ کئی دہائیوں سے اس کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔

اسپوڈلز کی غیرمعمولی عمر نے نہ صرف ماہرین بلکہ پرندوں کے شوقین افراد کو بھی حیران کر دیا ہے جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج ہونے کے بعد یہ منفرد طوطا دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US