ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ایران اور ترکی کے دورے پر جمعرات کے روز روانہ ہوں گے اور اپنے دورۂ ایران کے دوران پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کریں گے۔
- ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔
- امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے بعد ہو گا: ترجمان پاکستانی وزارتِ خارجہ
- دوحہ میں امریکہ اور ایران کے درمیان بلواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے: قطری وزارتِ خارجہ
- 'ہمیں تنگ کرنا اور ٹرمپ کے الفاظ دہرانا بند کریں'، باقر قالیباف ایران-امریکہ مذاکرات کے ناقدین پر برہم
- پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
شہباز شریف علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے: پاکستانی دفتر خارجہ