پی سی بی کی 14 قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کی اجازت

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو مختلف غیر ملکی ٹی20 لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد حارث، شاداب خان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، فرحان یوسف، شمائل حسین، مہران ممتاز، عثمان خان، علی شبیر، محمد فاروق، محمد عمران، محمد باسط اور خلیل احمد کو گلوبل سپر لیگ 2026 میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ معاذ صداقت کو کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کے لیے بھی این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری ہونے کے بعد قومی کرکٹرز مختلف بین الاقوامی فرنچائز لیگز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US