انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا، جس میں پاکستان کے عرفات منہاس بھی شامل ہیں۔
مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے جنوبی افریقا کے مارکو جانسن اور ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ بھی نامزد ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھارت کی دیپتی شرما، بنگلادیش کی شوبانہ موسترے اور آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ کو نامزد کیا گیا ہے۔