زندگی کے بدترین دن دیکھ رہا ہوں، فٹبالر کی موت پر گول کیپر غم سے نڈھال

image

فٹبال میچ کے دوران گول کیپر سے تصادم کے بعد 30 سالہ فارورڈ جیسس ڈی میگوئل انتقال کرگئے، واقعے نے فٹبال کی دنیا کو سوگوار کردیا۔

ایف سی اینڈورا کے گول کیپر جیسس اوونو میچ کے آخری لمحات میں گول سے باہر آئے اور ٹینیریف کے کھلاڑی ڈی میگوئل سے ٹکرا گئے۔ تصادم کے دوران گول کیپر کا گھٹنا ڈی میگوئل کے سینے پر لگا جس سے وہ میدان میں گر پڑے۔

طبی عملے نے انہیں اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور اگلی صبح موت کی تصدیق کردی گئی۔

گول کیپر جیسس اوونو نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کے مشکل ترین دن ہیں اور وہ تاحال اس سانحے کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پراسیکیوٹر کے مطابق گول کیپر کے خلاف فوجداری کارروائی کا امکان انتہائی کم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US