ساف فٹبال چیمپئن شپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

image

ساف فٹبال چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دے دی۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے ہاف میں تین گول کرکے برتری حاصل کرلی، جبکہ پاکستان کی جانب سے 36ویں منٹ میں پنالٹی بھی ضائع ہوئی۔

دوسرے ہاف میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے نجیب اللہ اور عالمگیر غازی کے گولز کی بدولت اسکور 3-2 کردیا، تاہم مزید گول نہ ہوسکا اور بھارت نے میچ جیت لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US