ورلڈکپ میں پاکستان کی ناکامی کا ملبہ مجھ پر کیوں؟ اعظم خان بول پڑے

image

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناکامی کا ذمہ دار انہیں ٹھہرانے والے ناقدین کو جواب دے دیا۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ کی ناکامی کا ملبہ ان پر ڈالنا ناانصافی ہے، کیونکہ انہوں نے ایونٹ میں صرف ایک میچ کھیلا اور محض ایک گیند کا سامنا کیا۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ ان کی فٹنس پر تنقید کرنے والے یہ بھی دیکھیں کہ بھارت کے خلاف پاکستان کے دیگر فٹ اور بہترین کھلاڑی 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہیں کرسکے تھے۔

واضح رہے کہ 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔ 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 7 وکٹوں پر 113 رنز بنا سکی تھی۔ اعظم خان امریکا کے خلاف پہلے میچ میں گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں دوبارہ موقع نہیں ملا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US