پی سی بی کا قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے سابق ویسٹ انڈین کوچ شین ڈیئٹز سے رابطے کا فیصلہ

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ شین ڈیئٹز کو ذمہ داری سونپنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 51 سالہ سابق آسٹریلین کرکٹر شین ڈیئٹز ویسٹ انڈیز کے ساتھ اپنا تین سالہ معاہدہ 31 اکتوبر کو ختم ہونے کے بعد عہدے سے الگ ہو چکے ہیں۔

پی سی بی کو خواتین کرکٹ اور کیریبین ٹیم کے ساتھ ان کے کام کا انتہائی مثبت فیڈ بیک ملا ہے، جس کے پیش نظر بورڈ ان کے ساتھ 2 سے 3 سال کا معاہدہ طے کرنا چاہتا ہے تا کہ 2028 میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز T20 ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم تیار کی جاسکے۔

پی سی بی نے اس سے قبل ویمنز ٹیم کے مینٹور کے طور پر کام کرنے والے سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، جن کے دور میں ٹیم کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کر سکی تھی۔ گزشتہ سال سے سابق ٹیسٹ کھلاڑی عمران فرحت، عبدالرحمٰن اور عمید آصف بطور کوچز ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں۔

پی سی بی کی خواہش ہے کہ شین ڈیئٹز دسمبر میں متوقع کیریبین دورے کی سیریز سے قبل ہی ویمنز ٹیم کا چارج سنبھال لیں، جس کے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔

دوسری جانب کرکٹ ویسٹ انڈیز نے سابق مردانہ ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈرے کولی کو اپنی خواتین ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US