برازیل کی انڈر 20 چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اوبرلینڈیا اور مامورے کی ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران کھلاڑیوں میں شدید جھگڑا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 43 کھلاڑیوں اور دونوں ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کے 8 ارکان کو ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔
ریفری رپورٹ کے مطابق مامورے کے کھلاڑی ڈیوڈ کے گول کے بعد مخالف ٹیم کے بینچ کی جانب اشارے کرنے پر تنازع شروع ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے میدان میں تصادم میں تبدیل ہوگیا۔ ہنگامہ آرائی کے باعث میچ تقریباً 40 منٹ تک رکا رہا جبکہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کے بعد پولیس بھی طلب کرنا پڑی۔
اس سے قبل 2011 میں ارجنٹائن کے ایک میچ میں 36 ریڈ کارڈ دکھائے گئے تھے۔ اوبرلینڈیا نے بعد ازاں دوسرے مرحلے کا میچ کھیلنے سے دستبرداری اختیار کرلی جس کے نتیجے میں مامورے کو فائنل میں جگہ مل گئی۔