کرسٹیانو رونالڈو کا پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

image

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رونالڈو 18 سال کی عمر میں پرتگال کی قومی ٹیم کا حصہ بنے تھے اور اس اعلان کے ساتھ ان کے تقریباً 23 سالہ بین الاقوامی کیریئر کا اختتام ہوگیا ہے۔

انہوں نے انڈر 15 سے لے کر سینئر ٹیم تک 25 سال پرتگال کی نمائندگی کی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے 234 بین الاقوامی میچز کھیلے اور ریکارڈ 146 گول کیے، وہ عالمی فٹبال میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام رکھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US