دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعود شکیل نے دو فٹنس ٹیسٹ کامیابی سے پاس کر لیے ہیں، تاہم انہیں مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کی کراچی میں مصروفیات کے باعث مؤخر ہوا ہے، جبکہ اسکواڈ کا باضابطہ اعلان ہفتے یا پیر کے روز متوقع ہے۔