مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

image

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں مصر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میچ مقررہ اور اضافی وقت میں 1-1 گول سے برابر رہا۔ مصر کی جانب سے امام عاشور نے 13ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، تاہم دوسرے ہاف میں محمد ہانی کے بدقسمت اون گول کے باعث آسٹریلیا نے مقابلہ برابر کر دیا۔

اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ مصر نے اپنی چاروں پنالٹیز کامیابی سے گول میں تبدیل کیں، جبکہ آسٹریلیا کے ساؤٹار اور ہیرنگٹن پنالٹیز ضائع کر بیٹھے، یوں مصر نے 4-2 سے کامیابی حاصل کر کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔

تاریخی فتح کے بعد مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے، جبکہ آسٹریلوی کھلاڑی مایوس دکھائی دیے۔ پری کوارٹر فائنل میں مصر کا مقابلہ ارجنٹینا یا کیپ ورڈی سے ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US