دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم دوبارہ کپتان مقرر

image

قومی سلیکشن کمیٹی نے دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ اسکواڈز کا اعلان کرتے ہوئے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔ بابر اعظم کو یہ ذمہ داری شان مسعود کی جگہ دی گئی ہے، جنہیں 16 میں سے 12 ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد قیادت سے ہٹایا گیا ہے، تاہم وہ بطور بلے باز اسکواڈ میں شامل ہیں۔ بابر اعظم اس سے قبل 2019 سے 2023 کے دوران بھی ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے منتخب کردہ اسکواڈز میں چار نئے کھلاڑیوں محمد اویس ظفر، عبید شاہ، علی عثمان اور غازی غوری کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور نعمان علی کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ سعود شکیل فٹنس کلیئرنس سے مشروط 17 ویں کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

دونوں سیریز کے اسکواڈز میں بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا اور شان مسعود شامل ہیں۔

دورۂ ویسٹ انڈیز کا شیڈول:

25 تا 29 جولائی: پہلا ٹیسٹ، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹاروبا

2 تا 6 اگست: دوسرا ٹیسٹ، کوئینز پارک اوول، پورٹ آف اسپین

دورۂ انگلینڈ کا شیڈول:

19 تا 23 اگست: پہلا ٹیسٹ، لیڈز

27 تا 31 اگست: دوسرا ٹیسٹ، لارڈز

9 تا 13 ستمبر: تیسرا ٹیسٹ، برمنگھم


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US