کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلے میں والدین کو کھودینے والے بچے کی خواہش پوری کردی

image

عالمی فٹبال کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلے سے متاثرہ ایک کم عمر بچے کے لیے خصوصی پیغام بھیج کر ہمدردی اور انسان دوستی کا مظاہرہ کیا ہے۔

وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے شدید زلزلے کے بعد اندریس میلس نامی بچہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ زلزلے کے سانحے میں اس کی ایک ٹانگ ضائع ہو گئی، جبکہ وہ اپنے والدین سے بھی بچھڑ گیا۔

اندریس نے مشکل وقت میں حوصلہ پانے کے لیے اپنے پسندیدہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ٹریڈنگ کارڈ حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ تاہم رونالڈو نے صرف کارڈ بھجوانے تک بات محدود نہیں رکھی بلکہ بچے کے نام ایک خصوصی پیغام بھی ارسال کیا۔

فٹبالر کے اس جذبے کو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ رونالڈو نے ایک ایسے بچے کو خوشی اور حوصلہ دینے کی کوشش کی ہے جو زلزلے کے بعد انتہائی کٹھن حالات سے گزر رہا ہے اور یہ عمل کھیل کے میدان سے آگے بڑھ کر انسانیت کی ایک خوبصورت مثال ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US