پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اور آل راؤنڈر فاطمہ ثنا دورہ سری لنکا کے دوران صرف ون ڈے سیریز کا حصہ ہوں گی، جبکہ وہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں شرکت نہیں کریں گی۔
ذرائع کے مطابق، فاطمہ ثنا ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد برطانوی کرکٹ ٹورنامنٹ 'دی ہنڈرڈ' میں شرکت کے لیے انگلینڈ روانہ ہوجائیں گی۔ وہ 'دی ہنڈرڈ' کا حصہ بننے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں، جن سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران برمنگھم فینکس نے معاہدہ کیا تھا۔ 'دی ہنڈرڈ' ٹورنامنٹ 21 جولائی سے 16 اگست تک کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب، پاکستان ویمن ٹیم کو دورہ سری لنکا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے میچز 23، 25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے، جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
کپتان فاطمہ ثنا کی عدم موجودگی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 31 جولائی، 2 اور 4 اگست کو کھیلے جائیں گے۔