افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کینسر کے باعث انتقال کر گئے

image

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی کر دی ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے تعزیتی بیان میں شہپور زدران کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں افغانستان کرکٹ کے ابتدائی اور اہم کھلاڑیوں میں شمار کیا۔ بورڈ کے مطابق جنازے سے متعلق اعلان اہلِ خانہ کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

شاپور زدران کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بھارت کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں افغانستان کی جانب سے 44 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US