پاکستانی بیٹرز ٹاپ 10 سے باہر، آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر برقرار

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ہفتہ وار پلیئرز رینکنگ کے مطابق ٹاپ 10 ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔

ٹیسٹ بلے بازوں کی اس نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہیں، جبکہ سری لنکا کے کمیندو مینڈس شاندار کارکردگی کی بدولت دو درجے ترقی پا کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز نے 14 درجے کی بڑی چھلانگ لگائی ہے جس کے بعد وہ 49 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ ان کے ہم وطن کھلاڑی شائے ہوپ بھی 6 درجے بہتری کے ساتھ اب 51 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US