نیویارک سٹی میراتھن کے دوران افسوسناک واقعہ: 24 سالہ خاتون ایتھلیٹ کا فنش لائن کے قریب انتقال

image

نیویارک سٹی میراتھن میں پہلی بار شرکت کرنے والی امریکی ریاست پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ خاتون ایتھلیٹ ریچل آپا ریس کے 24ویں میل پر سینٹرل پارک میں اچانک گر کر انتقال کر گئیں۔

وہ اپنے مرحوم دادا کی یاد میں پارکنسنز کی بیماری پر تحقیق کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی غرض سے 26.2 میل طویل اس میراتھن میں حصہ لے رہی تھیں۔

ریس کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر طبی امداد اور سی پی آر فراہم کرنے کے بعد انہیں ماؤنٹ سائی نی میڈیکل سینٹر منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں کی کئی گھنٹوں کی کوششوں کے باوجود وہ دم توڑ گئیں۔

ان کے والد اسٹیو آپا کے مطابق شدید جسمانی مشقت کے باعث ریچل کو پٹھوں کے ٹوٹنے اور جسم میں زہریلے مادوں کے پھیلاؤ کا عارضہ (رابڈومائیولائسز) لاحق ہوگیا تھا، جبکہ ان کی ناگہانی موت پر بکنیل یونیورسٹی اور امریکی فیلڈ ہاکی حکام نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US