انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں بھارت کے ایشان کشن پہلی اور ابھیشک شرما دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے بھی اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
اس کے علاوہ انگلینڈ کے جیکب بیتھل 7 درجے بہتری کے بعد اب 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کی درجہ بندی میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے ابرار احمد دوسرے نمبر پر بدستور موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اور بھارت کے ورن چکرورتی دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ پاکستان کے صائم ایوب ایک درجہ بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد بھارت کے ہاردک پانڈیا ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں اور انگلینڈ کے ول جیکس 6 درجے کی نمایاں ترقی کے بعد اب ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔