اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس شروع ہوگیا ہے جو 11 جولائی تک جاری رہے گا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اجلاس کے سائیڈ لائنز پر آئی سی سی بورڈ ممبرز کے لیے ایسوسی ایٹ ممبرز کے انتخابات انعقاد پذیر ہوئے، جن میں فرانس، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور نمیبیا کے نمائندوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
ان انتخابات کے نتیجے میں یو اے ای کے مبشر عثمانی، فرانس کے گرومورتھی پالانی اور نمیبیا کے روڈی وین وورن آئی سی سی بورڈ کے نئے ممبرز منتخب ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ان انتخابات کا سب سے بڑا اپ سیٹ آئی سی سی کے موجودہ ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو ملنے والی شکست ہے، جو بورڈ ممبر کی اس دوڑ میں ناکام رہے ہیں۔