اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیرِ اہتمام سی ایم اسپورٹس اکیڈیمز جاری، 2500 سے زائد بچوں کی مفت تربیت

image

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب اسپورٹس اکیڈیمز کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے، جہاں جمنازیم ہال میں باسکٹ بال، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس اکیڈیمز میں بچوں کو مختلف سیشنز میں تربیت دی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں بیڈمنٹن اکیڈمی میں 230 گرلز اور بوائز کو 3 سیشنز میں کوچ ساجد، باسکٹ بال اکیڈمی میں 80 گرلز اینڈ بوائز کو سینئر کوچ شائستہ قیصر، جبکہ ٹیبل ٹینس اکیڈمی میں 40 بچوں کو کوچ یاسر نے تربیت فراہم کی۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا کہنا ہے کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں اس وقت 2500 سے زائد گرلز اور بوائز ٹریننگ کر رہے ہیں اور تمام اسپورٹس اکیڈیمز میں 6 سے 19 سال کے بچوں کو بالکل مفت تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں قائم یہ 19 اسپورٹس اکیڈیمز سارا سال بچوں کو کھیل سکھائیں گی، جبکہ ان اسپورٹس اکیڈیمز کا دائرہ کار اب پنجاب کے تمام ڈویژنز تک بڑھایا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US