لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے زیر اہتمام وائٹ بال ٹریننگ کیمپ جاری ہے، جہاں کھلاڑیوں کی بھرپور اور سخت ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس اور سکلز ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
کیمپ میں موجود کھلاڑی ہیڈ کوچ اور دیگر کوچنگ سٹاف کی زیرِ نگرانی صبح اور دوپہر کے مختلف سیشنز میں حصہ لے رہے ہیں، جس کے دوران وہ اپنی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سکلز کو نکھارنے میں مصروف ہیں۔
کوچز کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیوں کو دور کرنے کے لیے ان کے ساتھ انفرادی طور پر کام کررہے ہیں تاکہ مستقبل کے چیلنجز کے لیے ایک مضبوط اور متوازن ٹیم تیار کی جاسکے۔