امریکی حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی: پاسداران انقلاب کا بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایران میں فضائی دفاع کے نظام، میزائلز اور ڈرونز کی ذخیرہ گاہوں سمیت تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت میں عریفجان اور علی السالم، جبکہ بحرین میں الجفیر اور شیخ عیسیٰ کے امریکی اڈوں پر جوابی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
  • بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب امریکہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ فضائی حملے کیے گئے ہیں
  • ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بوشہر، بندر عباس اور ابو موسیٰ جزیرے سمیت متعدد مقامات حملوں کی زد میں آئے ہیں
  • صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کا جواب ہے
  • حملوں کے چند گھنٹے بعد کویتی فوج نے اعلان کیا کہ ملک کا فضائی دفاع کا نظام دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کر رہا ہے۔ بحرین میں بھی خطرے کے سائرن بجائے گئے
  • تیل کی قیمت چند ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

امریکی حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی: پاسداران انقلاب کا بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US