96 میچز، 280 گولز، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دلچسپ ریکارڈز سامنے آگئے

image

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اب تک کھیلے گئے 96 میچز میں مجموعی طور پر 280 گول اسکور کیے جا چکے ہیں جبکہ ارجنٹینا 14 گولز کے ساتھ ٹورنامنٹ کی سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی شاندار فارم میں ہیں اور 8 گولز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ان کے مجموعی گولز کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی ایڈیشن میں تین کھلاڑیوں نے 7 یا اس سے زائد گول اسکور کیے ہیں۔ میسی کے بعد کائلیان ایمباپے اور ارلنگ ہالینڈ بھی 7، 7 گولز کے ساتھ نمایاں اسکوررز میں شامل ہیں، جبکہ ایمباپے نے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنے مجموعی گولز کی تعداد 11 تک پہنچا دی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں اب تک 3 ہزار گول مکمل ہو چکے ہیں، جن میں تین ہزارواں گول ارجنٹائن کے اینزو فرنانڈیز نے اسکور کیا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ میں اب تک 259 یلو کارڈز اور 14 ریڈ کارڈز بھی دکھائے جا چکے ہیں، جو مقابلوں کی سختی اور سنسنی خیزی کو ظاہر کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US