ورلڈ کپ 2027 کے لیے پی سی بی نے تیاریاں تیز کر دیں

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ماہ چار ٹیموں پر مشتمل ون ڈے ٹورنامنٹ کرانے کی تصدیق کر دی ہے جس کا مقصد آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کا آغاز کرنا ہے۔

پی سی بی کے مطابق فرسٹ کلاس سیزن کے آغاز سے قبل اگست میں چار ٹیموں کے درمیان ون ڈے ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا جس میں وائٹ بال کرکٹ کے تمام نمایاں کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ورلڈ کپ 2027 میں تقریباً ڈیڑھ سال باقی ہے، اس لیے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا مضبوط پول تیار کرنے کے لیے یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سلیکٹرز اور کوچز نے باہمی مشاورت سے چار ٹیموں کا فارمیٹ تیار کیا ہے جہاں ہر کھلاڑی کو اس کے مخصوص کردار کے مطابق موقع دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مؤثر انداز میں جائزہ لیا جا سکے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کے ذریعے قومی ٹیم کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب آسان ہوگا جبکہ پاکستان کی ون ڈے رینکنگ کو دوبارہ ٹاپ فور میں لانا بھی اہم ہدف ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے عرصے میں قومی ٹیم کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US