کابل میں سابق افغان فاسٹ بولر شاپور زدران کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
نماز جنازہ میں افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے ممبران، موجودہ و سابق کرکٹرز اور ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق شاپور زدران طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ وہ علاج کی غرض سے بھارت میں موجود تھے، جہاں سے ان کا جسدِ خاکی بدھ کے روز کابل پہنچایا گیا تھا جس کے بعد ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔