سی ایم پنجاب اسپورٹس اکیڈمیز 2026: کراٹے اکیڈیمی میں 40 گرلز اور بوائز کی ٹریننگ

image

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب اسپورٹس اکیڈمیز 2026 میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں ایلینٹ ٹریننگ سنٹر میں قائم کراٹے اکیڈیمی میں 40 گرلز اور بوائز کو ٹریننگ دی گئی، جہاں کوچ محمد عامر نے بچوں کو کراٹے کی بنیادی تکنیکس اور جدید داؤ پیچ سکھائے۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی تمام سی ایم پنجاب اسپورٹس اکیڈمیز کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان اسپورٹس اکیڈمیز سے نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں اور یہاں بچوں کو بہترین انداز میں اسپورٹس سکھائی جارہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا بنیادی مقصد اسپورٹس کلچر کا فروغ ہے، اور اسی مقصد کے تحت سی ایم پنجاب اسپورٹس اکیڈمیز میں بچوں کو بالکل مفت تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US