حسینہ واجد کا بنگلادیش واپسی کا منصوبہ، گرفتاری یا قتل کا خدشہ ظاہر کردیا

image

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے معزولی کے بعد بھارت فرار ہونے کے بعد اب رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کو دیے گئے ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا اور ان کی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کا رواں سال دسمبر کے آس پاس وطن واپس جانے کا ارادہ ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بنگلادیش واپسی پر انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے یا ان کا قتل بھی ہوسکتا ہے، لیکن اگر موت آنی ہے تو وہ چاہتی ہیں کہ یہ ان کی اپنی سرزمین پر آئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وطن واپسی پر ان کا عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا ارادہ ہے، تاہم جلاوطنی سے واپسی کے اس منصوبے پر فی الحال ڈھاکا انتظامیہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

شیخ حسینہ واجد نے یہ بھی کہا کہ اس وقت بنگلادیش میں ان کی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کو شدید دباؤ اور جبر کا سامنا ہے۔

دوسری جانب، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی حکومت کے ترجمان نے سابق وزیراعظم کے اس بیان پر کسی بھی قسم کا ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US