پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، چاندی سستی

image

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 30 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 80 ڈالر پر ٹریڈ کرنے لگا۔

ادھر چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے مطابق فی تولہ چاندی 79 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 294 روپے کی سطح پر آ گئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US