ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ جنوبی ایران پر حالیہ امریکی حملوں میں 30 سے زائد شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران انھوں نے خلیجی مُمالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
ایران پر حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری ہلاک، پاسدارانِ انقلاب کا خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ