ستمبر 2023 کے مہلک طوفان ڈینئیل میں تباہ ہونے والا یونان کے خطے تھیسالی کا تاریخی پالائیو پیرگوس پل دو سال گزرنے کے باوجود نہ تو تعمیر کیا جا سکا اور نہ ہی مکمل طور پر بند کیا گیا۔
سیلاب میں پل کا درمیانی حصہ شدید متاثر ہو کر دریا کے قریب جا بیٹھا تھا، جس کے بعد اسے ٹریفک کے لیے غیر محفوظ قرار دے دیا گیا۔ تاہم مقامی افراد متبادل راستہ طویل ہونے کے باعث اب بھی خطرات کے باوجود اس پل سے گزرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نیویگیشن کی غلطیوں کے باعث سیاح بھی اکثر اس پل تک پہنچ جاتے ہیں، جہاں کچھ واپس لوٹ جاتے ہیں جبکہ بعض مہم جو ڈرائیور خطرہ مول لیتے ہوئے تباہ شدہ پل عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔