کیلیفورنیا کے آسمان پر بادلوں کا دلکش منظر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کروز میں آسمان پر بادلوں کے ایک منفرد اور دلکش منظر نے شہریوں کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شام غروبِ آفتاب کے وقت سمندر کے اوپر گہرے سیاہ اور سفید بادل اس انداز میں نمودار ہوئے کہ وہ سمندری لہروں کا منظر پیش کر رہے تھے۔

بادلوں پر پڑنے والی سورج کی سنہری کرنوں نے اس قدرتی نظارے کو مزید حسین بنا دیا، جسے دیکھنے والوں نے اپنے موبائل فونز میں محفوظ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

ساحل پر موجود ایک خاتون کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، جبکہ صارفین نے اس دلکش منظر کو قدرت کا حسین شاہکار قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US