پولینڈ سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ ڈیمیئن کاسپرژک نے قدرتی برف میں دو گھنٹے سے زائد وقت گزار کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیمیئن نے پولینڈ کے علاقے شلاختوا میں ہونے والی کوشش کے دوران 2 گھنٹے، 12 منٹ اور 12 سیکنڈ تک مکمل طور پر قدرتی برف میں دفن رہ کر مردوں کی کیٹیگری میں یہ منفرد عالمی اعزاز حاصل کیا۔
ڈیمیئن اس سے قبل بھی مصنوعی برف میں 5 گھنٹے، 1 منٹ اور 33 سیکنڈ تک رہنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر چکے ہیں، جو اب بھی ان ہی کے نام ہے۔
انہوں نے اپنی اس کامیابی کا سہرا برفانی ماحول میں مہارت رکھنے والے ویلیرین رومانوفسکی کو دیا جن کے نام برفیلے پانی میں طویل ترین وقت گزارنے سمیت متعدد گینیز ورلڈ ریکارڈز موجود ہیں۔