پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ جاری ٹیسٹ سیریز اور اس کے بعد انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
اوپننگ بیٹر عبداللہ فضل ان فٹ ہونے کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، لہٰذا ان کی جگہ عبداللہ شفیق کو بطور ریپلیسمنٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سعود شکیل کو بھی بطور اضافی متبادل ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ بیٹنگ لائن اپ میں مضبوط متبادل میسر آ سکیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ انگلینڈ کا دورہ ہے، پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔