میسی اور رونالڈو ایک بار پھر ورلڈ الیون کی دوڑ میں شامل، 26 کھلاڑیوں میں نام آگیا

image

فٹبال کے سپر اسٹارز لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو 2026 کی فیفا پرو مینز ورلڈ الیون کے لیے نامزد 26 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

نامزد کھلاڑیوں میں کائیلیان ایمباپے، ایرلنگ ہالینڈ، ہیری کین اور لامین یامال سمیت دیگر معروف فٹبالرز بھی شامل ہیں۔

فیفا پرو کے مطابق 73 ممالک کے 19 ہزار 806 پروفیشنل فٹبالرز نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ اس ایوارڈ کے فاتحین کا انتخاب صحافیوں یا شائقین کے بجائے خود فٹبالرز کرتے ہیں۔ورلڈ الیون کی حتمی ٹیم کا اعلان 9 نومبر 2026 کو کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US