اسپین کے فٹبال کلب ٹینیریفے کے 30 سالہ فارورڈ جیسس ڈی میگوئل حریف گول کیپر سے خوفناک ٹکراؤ کے بعد اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔
ہسپانوی سیکنڈ ڈویژن میں ٹینیریفے اور اینڈورا کے درمیان پیر کو کھیلا جانے والا میچ اس وقت روک دیا گیا جب انجری ٹائم کے ساتویں منٹ میں ڈی میگوئل حریف گول کیپر جیسس اوونو سے ٹکرا کر زمین پر گر پڑے۔ اس وقت دونوں ٹیموں کا اسکور 2-2 سے برابر تھا۔
واقعے کے بعد طبی عملے نے فوری طور پر میدان میں پہنچ کر کھلاڑی کو طبی امداد فراہم کی اور ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔ ہسپانوی میڈیا کے مطابق اسپتال لے جاتے ہوئے انہیں دل کا دورہ بھی پڑا، جس پر ایمبولینس میں موجود طبی عملے نے فوری طبی امداد دی۔