کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک بار پھر آمنے سامنے، 30 جولائی کو مقابلہ ہوگا

image

تمغے کے لیے پاکستان کی واحد روشن امید، نیزہ پھینکنے (جیولن تھرو) کے کھلاڑی ارشد ندیم 30 جولائی کو اپنے ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔ موجودہ اولمپک چیمپئن ارشد کے علاوہ پاکستان کے محمد یاسر بھی فائنل کے 12 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے، جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا، روہت یادو اور یش ویر سنگھ بھی ان مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

جیولن تھرو کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کل 20 ایتھلیٹس حصہ لیں گے جن میں سے 12 فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے، جبکہ فائنل تک رسائی کے لیے کم از کم 83 میٹر کی تھرو کا معیار مقرر کیا گیا ہے۔ کوالیفائنگ مرحلے نے ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کے درمیان مقابلے کے باعث پہلے ہی سنسنی پھیلا دی ہے، جو فٹنس مسائل کے باعث 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ ارشد نے 2022 میں گولڈ میڈل جیتا تھا اور پھر 2024 میں بھی 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کے ساتھ اولمپک گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جو کہ ایک اولمپک اور ایشیائی ریکارڈ ہے۔

کامن ویلتھ گیمز سے قبل سوئٹزرلینڈ کے ایک ٹورنامنٹ میں ارشد کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی تھی، لیکن بڑے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ان کے اعزاز کے دفاع پر گفتگو جاری ہے۔ پاکستان کے ایتھلیٹس اب تک ان گیمز میں ایک بھی تمغہ حاصل نہیں کر سکے ہیں، تاہم خاتون اسپرنٹر فائقہ ریاض نے 100 میٹر دوڑ میں 11.64 سیکنڈ کا وقت نکال کر نسیم حمید کا 11.81 سیکنڈ کا سابقہ قومی ریکارڈ توڑ دیا، اگرچہ وہ فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US