چین کا حیرت انگیز پل، دنیا کا بلند ترین برج سیاحوں کی توجہ کا مرکز

image

چین نے انجینئرنگ کا ایک اور حیران کن شاہکار دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔ ہوا جیانگ گرینڈ کینین برج دنیا کا بلند ترین پل ہے، جو زمین سے 625 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور ستمبر 2025 سے عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

جنوب مغربی چین کے صوبے گوئیژو میں تعمیر کیے گئے اس پل کی خاص بات صرف اس کی بلندی نہیں بلکہ اسے ایک سیاحتی مقام کے طور پر بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پل پر گلاس واک ویز، کیفے، بنجی جمپنگ اور 300 میٹر لمبی مصنوعی آبشار نصب کی گئی ہے جسے رات کے وقت لیزر لائٹس سے مزید دلکش بنایا جاتا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق روزانہ ہزاروں سیاح اس منفرد پل کی سیر کے لیے آتے ہیں جبکہ ٹائم میگزین نے اسے 2026 کے بہترین سیاحتی مقامات میں پہلی پوزیشن دی ہے۔

9,482 فٹ طویل اس پل کی تعمیر جنوری 2022 میں شروع ہوئی تھی اور اس میں 20 ہزار ٹن اسٹیل استعمال کیا گیا، جو تقریباً تین ایفل ٹاورز کے برابر ہے۔ اس پل کی بدولت پہلے دو گھنٹے میں طے ہونے والا سفر اب صرف ایک منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US